وزارت منصوبہ بندی اگلے ہفتے سیلاب کے بعد بحالی، تعمیر نو پر مبنی فریم ورک شیئر کریگی


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزارت منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدامات اگلے ہفتے بین الاقوامی شراکت داروں کیساتھ سیلاب کے بعد بحالی، تعمیر نو پر مبنی کا ایک جامع فریم ورک شیئر کریگی تاکہ اسے باقاعدہ طور پر ڈونر کانفرنس میں پیش کیا جائے جس کا انعقاد اگلے سال جنوری میں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات نے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے حوالے سے ڈونرز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی کے جوائنٹ سیکرٹری ، ممبر انفرا سٹر کچر ، بین الاقوامی شراکت داروں اور تمام سفارت خانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے جامع فریم ورک شراکت داروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ وہ اس کا مطالعہ کر سکیں اور ان کی قیمتی آراء سے وزارت منصوبہ بندی کو مدد ملے گی جسے باقاعدہ طور پر جنوری میں ہونی والی ڈونرز کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بین الاقوامی شراکت داروں پر بحالی کے مرحلے میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ڈونرز نے سیلاب کے فورا بعد رسیکو میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ جسکو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان امید کرتا ہے کہ یہ سلسلہ  اگلے مرحلے میں جاری رہے گا۔اجلاس میں  وزات منصوبہ بندی کے حکام نے شرکاکو بریفنگ دیتے ہوے4 آر ایف ایس کی اہمیت پر روشنی ڈالی جن 17 شعبوں بالخصوص انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت میں پر عملدرآمد کے لیے فریم ورک تیار کیا گیا ہے  اور جن کو موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوے بنایا گیا۔مزید براں، سیکرٹری اقتصادی آمروں  شرکاء کو بتایا سیلاب کی بعد انکی وزات بھی اس عمل میں شریک ہے اور آج اور ڈونرز کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہو گا۔اس موقع پر ڈونرز نے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ ڈونرز کانفرنس میں پاکستان کی  مدد جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...