رحیم یارخان (بیورورپورٹ )صحت مندانہ زندگی کیلئے کھیل اہم کرداراداکرتے ہیں اپنی نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچانے اورایک صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوںکوفروغ دیناہوگاجنوبی پنجاب انٹرڈسٹرکٹ گرلزوالی بال ٹورنامنٹ میں فی میل کھلاڑیوں کیلئے ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے۔ ان خیالات کااظہارگرلزوالی بال ٹورنامنٹ کی تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے جانیوالے میچ کے موقع پرکیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ خاص طورپرڈپٹی کمشنرمحمدسلمان خان لودھی کے خصوصی تعاون سے یہ ٹورنامنٹ ہورہاہے جس میں کھلاڑی بہترین کھیل پیش کررہی ہیں۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمحمداشفاق خان نے کہاکہ بیرون اضلاع سے آنے والے کھلاڑی بہت خوش ہیں۔ تیسری پوزیشن کے لیے بہاولنگراورخانیوال کی ٹیموںکے درمیان میچ ہواجوکہ خانیوال کی ٹیم نے دوکے مقابلے میں تین پوائنٹ سے جیت لیا۔اس موقع پرشکیل یوسف بھی موجودتھے۔
صحت مندمعاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوںکوفروغ دیناہوگا: میاں ارشاد نبی
Dec 01, 2022