کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت شہر میں امن وامان کی صورتحال سمیت انسداد جرائم سے متعلق پولیس کے مجموعی اقدامات پر جائزہ اجلاس کیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس کو پولیس افسران اور جوانوں کے لیئے باڈی کیمراز سے متعلق دی جانیوالی بریفنگ میں انکی اہمیت اور افادیت کا احاطہ کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو نے دوران بریفنگ بتایا کہ کراچی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ڈسپوزل پر 768 باڈی کیمراز دیئے گئے ہیں۔شہرکی مانیٹرنگ کے عمل کے ضمن میں مختلف مقامات پر نصب 20ہزار نجی سی سی ٹی وی کیمراز کو پولیس سسٹم کیساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔جبکہ شہر کے تمام تھانہ جات کو سی سی ٹی وی کیمراز کے ای ٹیگنگ ڈریعے مانیٹر کیا جارہا ہے۔جسکا مقصد پولیسنگ کے عمل کو مذید بہتر بنانا ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے آئی جی سندھ کہا کہ آپکے وژن کے تحت کراچی میں پولیسنگ کو جدت کی طرف لارہے ہیں۔جدید اور ماڈرن تیکنیکس کو ناصرف آپریشنل بلکہ انویسٹی گیشن امور میں بھی متعارف کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ نے لوکل باڈیز الیکشن کے موقع پر ترتیب دیئے گئے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات کا احاطہ کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے شیڈول اجلاس کرکے انھیں اعتماد میں لیا جائے اور انکی تجاویز و مشاورت کو پیش نظر رکھ کر کراچی اورحیدرآباد میں منعقدہ بلدیاتی الیکشن کے مواقعوں کے لیئے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے۔غلام نبی میمن نے منشیات مافیا،گٹکا ماوا کے خلاف پولیس ایکشن و گرفتاریوں پر مشتمل ابتک کی پروگریس رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات دیں کہ منشیات،گٹکا ماوا کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر،انکے کارندوں وسرپرستوں کے خلاف جاری کاروائیوں میں مذید تیزی لائی جائے اور مثر حکمت عملی و ایکشن کی بدولت ایسی تمام کاروائیوں کو ناصرف کامیاب بلکہ نتیجہ خیز بھی بنایا جائے۔ڈکیتی کے دوران شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی یقینی گرفتاری میں جدید تیکنیکس سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے اس ضمن میں ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ دوران ڈکیتی قتل، منشیات، گٹکا ماوا کے مقدمات کے تفتیشی افسران کو ہر گز تبدیل نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن افسران تھانہ جات میں موجود جدید سہولت پولیس اسٹیشنز ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم (PSRMS)/سی آر او پر کیس فائلز اور مفرور ملزمان کے ڈیٹا کی اپ لوڈنگ بروقت کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، اسپیشل برانچ،سی آئی اے،ایڈمن کے ڈی آئی جیز کے علاوہ زونل ڈی آئی جیز،اے آئی جیز،آپریشنز سندھ،ایڈمن،تمام ضلعی و انویسٹی گیشن ایس ایس پیز کراچی نے شرکت کی۔
کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس‘ مزید اقدامات کا حکم
Dec 01, 2022