نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت قوم  بنانے کیلئے ناگزیر : رانا شبیر


بھکر(نامہ نگار)نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت قوم بنانے کیلئے ناگزیر ہے۔ نظم وضبط بھی کامیاب زندگی کی چابی نوجوانوںکو ضرور متوجہ رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اشرف والا رانا شبیر احمد نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کی مضبوط بنیادوں پر نظریاتی وفکری تربیت پر زور دئیے بغیر ہم ایک بہتر قوم نہیں تشکیل دے سکتے جو ملک وملت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کا باعث بنتی ہے۔ نسل نو کی ہمہ جہت پہلوں سے تربیت کا عمل انہیں ایک ذمہ دار اور فرض شناس خصوصیات کا حامل شہری بنا دیتا ہے۔ نظم وضبط بھی کامیاب زندگی کی چابی ہے جس پر ہمارے نوجوانوں کو ضرور متوجہ رہنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن