ملتان (نیوز رپورٹر)میپکوکے شعبہ میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ (ایم اینڈٹی) کا حیدر آباد(حیسکو) کے وفد نے دورہ کیا اور ایم اینڈ ٹی لیبارٹری میں ایل ٹی /ہائی ٹینشن (ٹی اویومیٹرز) کی ٹیسٹنگ، کمیونیکیشن، اے ایم آر میٹرز کی ری پروگرامنگ اور ڈیٹاریٹریول سنٹرمیں خراب /جلنے والے میٹرز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی۔IIمیپکو انجینئر بشیراحمد تونسوی نے ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی حیسکو فرمان حسین دہانی اور ڈائریکٹرانفارمیشن ٹیکنالوجی حیسکو نادر خْشک کو بریفنگ دی اور بتایاکہ جدید ٹیکنالوجی سے صارفین اور کمپنی دونوں مستفیدہورہے ہیں۔ بریفنگ میں وفد کو بجلی چوری پکڑنے کے طریقہ کار، اے ایم آر میٹرز کی تنصیب/تبدیلی اور چیکنگ کے بارے میں بتایاگیا۔ بعدازاں شاہ رکن عالم ڈویڑن میں نصب اے ایم آر میٹرز بھی دکھائے گئے۔ اس موقع پر ریجنل منیجر ایم اینڈ ٹی۔Iامجد نواز بھٹی، ایکسین ایم اینڈ ٹی ملتان ملک محمد ساجد ڈمرا، ایس ڈی او محمد یونس اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔