ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار خصوصی)کمشنر لیاقت علی چھٹہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے تاریکی میں ڈوبا ہوا غازی گھاٹ پل اب جگمگانے لگا ،غازی گھاٹ پل پر لائٹس فنکشنل کرادی گئی ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور نے لائٹس نصب کرادیں جن کے جلنے سے راہگیروں کو آسانی کیساتھ دریا کا خوبصورت منظر بھی دیکھنے کو ملے گا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کم وقت میں پل غازی گھاٹ کو روشن کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کے پل پر تاریکی کی وجہ سے حادثات کا خدشہ رہتا تھا،لائٹس فنکشنل ہونے سے پل دلکش نظارہ پیش کرے گا۔