کراچی ( نیوزرپورٹر) قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان انتقال کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی راجہ طارق چانڈیو نے اکبر لیاقت علی کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھاکہ اکبر لیاقت علی کا علاج کچھ عرصے سے چل رہا تھا۔ اکبر لیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اکبر لیاقت،انتقال
پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت انتقال کر گئے
Dec 01, 2022