کولیسٹرول سے ہارٹ اٹیک اوربلڈپریشرکاخطرہ بڑھ جاتاہے: ڈاکٹرعبدالصمد

Dec 01, 2022

رحیم یارخان (بیورورپورٹ )شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے چیف کارڈیالوجسٹ پروفیسرڈاکٹرقاضی عبدالصمدنے کہاہے کہ دل کے امراض کابنیادی سبب کولیسٹرول کی زیادتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک میںاضافہ ہورہاہے۔ پروفیسرڈاکٹرقاضی عبدالصمدنے کہاکہ انسانی جسم میںکولیسٹرول لیول کومناسب سطح پررکھنے کیلئے خوراک کے استعمال میںحددرجہ احتیاط برتی جائے، کولیسٹرول زیادہ ہونے سے ہارٹ اٹیک اور بلڈپر یشر کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ بلڈپریشرایک خاموش قاتل ہے۔ انہوں نے کہاکہ دل کے امراض پرقابوپانے کیلئے سادہ طرز زندگی سادہ خوراک، سبزیوں، پھلوں کااستعمال بڑھاناہوگاجبکہ مرغن غذائوں اورکثرت سے گوشت کااستعمال کم کرنا ہوگااپنالائف سٹائل تبدیل کرناہوگا۔ روزانہ کے معمول میں صبح کی سیرکوعادت بنالیاجائے۔ سگریٹ نوشی کوترک کردیاجائے، بیکری کی بنی ہوئی اشیائ، کولڈڈرنکس، فاسٹ فوڈسے مکمل اجتناب کیاجائے ۔

مزیدخبریں