چچا ملکیتی رقبے پر قابض ٗ دھمکیاں واگزارکرایا جائے : شاہد چوہان 

شادن لْنڈ (نمائندہ نوائے وقت) موضع نوتک سکھانی کے رہائشی شاہد حسن ولد غلام حسن چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ موضع پتی مکول میں ہمارا  7 کنال سے زائد ملکیتی رقبہ ہے جس میں سے 14 مرلے پر  میرے چچا محمد اشرف نے زبردستی قبضہ کر لیا ہم غریب مزدور ہیں جبکہ ہمارے چچا کو با اثر سیاسی شخصیات کی پْشت پناہی حاصل ہے ہم نے رقبہ کی واپسی کا مطالبہ کیا تو چچا نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ہم  ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ رقبہ واگزار کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن