پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں نفرت کے بیج بو دیئے: نسرین ریاض 

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین کی ضلعی صدرنسرین ریاض نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی سیاست میں نفرت کے بیج بو دیئے ہیں انتشاراورتصادم کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں ہے ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا موجودہ حالات میں میاں نواز شریف کی قیادت کی ملک وقوم کو اشد ضرورت ہے۔ نسرین ریاض نے کہاکہ حالات کی سنگینی کاادراک ہرسیاسی جماعت کوکرناچاہیے اورسیاسی درجہ حرارت کو اعتدال میں لانے کیلئے سیاسی قائدین کو صبروتحمل کامظاہرہ کرنا چاہیے ۔ اقتدار سے دوری نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ہوش و ہواس چھین لئے۔

ای پیپر دی نیشن