مظفرگڑھ‘علی پور(نمائندہ نوائے وقت‘سٹی رپورٹر) ڈی ایس پی سٹی سرکل فرحت رسول کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار علی ملکانی نے مختلف کاروائیوں کے دوران ڈکیتی و چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار علی ملکانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 07 موٹر سائیکلیں اور 1 عدد کار کے علاؤہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کیں،تھانہ سٹی میں ایس ایچ او افتخار علی سرقہ،چوری و ڈکیتی کے 16 مقدمات میں چھینا گیا قیمتی سامان ملزمان سے برآمد کرلیا گیا ،ان کا کہنا تھا پولیس کی خصوصی کاروائیوں میں ملزمان سے 7 عدد اوریجنل موٹر سائیکلیں مالیتی4 لاکھ روپے سی زائد اور ایک کار مالیتی 5 لاکھ روپے اور2 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد کیے گئے۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ گینگ کے 3ملزمان شاہد ،بلال اور وقاص کو بھی گرفتار کرلیا۔