صدر،وزیر اعظم سے جنرل عاصم اور جنرل عا صم اور جنرل ساحر کی ملاقاتیں، سکیورٹی صورتحال پر غور

Dec 01, 2022

صدر،وزیر اعظم سے جنرل عاصم اور جنرل عا صم اور جنرل ساحر کی ملاقاتیں، سکیورٹی صورتحال پر غور
صدر،وزیر اعظم سے جنرل عاصم اور جنرل عا صم اور جنرل ساحر کی ملاقاتیں، سکیورٹی صورتحال پر غور


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایوان صدر میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی عہدے سنبھالنے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پہلی ملاقات ہے۔ ملاقات میں ملکی سلامتی دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔ اس کے بعد نئی فوجی قیادت ایوان وزیر اعظم پہنچی جہاں انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں آرمی کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
فوجی قیادت

مزیدخبریں