سیشن جج کادورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ 17حوالاتیوں کوذاتی مچلکوں پررہائی کا حکم

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کادورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ معمولی جرائم میں ملوث17حوالاتیوں کوذاتی مچلکوں پررہاکرنے کے احکامات جاری‘ جیل ہسپتال‘ لنگر خانے کامعائنہ‘ خواتین بچوں کی بیرکوں کادورہ مسائل سنے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری‘ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدعاشق نے سینئر سول جج محمد تسنیم اعجاز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کادورہ کیا‘ اس موقع پر انہوں نے خواتین‘ بچوں کی بیرکوں کا دورہ کیا‘ مسائل سنے اوران کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے‘ اسی طرح انہوں نے جیل ہسپتال‘ لنگرخانے کامعائنہ کیا اورجیل انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے اقدامات پراطمینان کااظہارکیا‘ اس موقع پر انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے خواتین اسیران کے لیئے کلاس روم‘ کڑھائی سینٹر‘ اوربچوں کے تعلیمی ماحول کے لئے قائم کردہ کمپیوٹرلیب کابھی معائنہ کیا‘ دورہ جیل کے موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابرعلی کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کامران صدیق ودیگرجیل سٹاف بھی موجود تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...