دی یونیورسٹی آف لاہور میںانٹرنیشنل کلچر ڈے ،یکجہتی کشمیر و فلسطین تقریب 


لاہور ( سپیشل رپورٹر) دی یونیورسٹی آف لاہور میںانٹرنیشنل کلچر ڈے اور یکجہتی کشمیر و فلسطین منانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس ا فیئرز کے زیر اہتمام ہونیوالی انٹرنیشنل تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہور اویس رئوف ، سابق وزیر تعلیم و چیئرمین وزیر اعلی ٹاسک فور س برائے تعلیم میاں عمران مسعود ، ریکٹر یونیورسٹی آف لاہور ڈاکٹر محمد اشر ف ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز عمارہ اویس ، وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی ڈاکٹر واجد علی ، ایرانی ہائی کمشن محمد رضا نظامی نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ دنیا کو اس وقت بہت سارے چینلجز کا سامنا ہے جس میں ایک مسئلہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کا ہے۔دنیا کی 76فیصد دولت صرف 10فیصد آبادی کے پاس ہے۔50فیصد آبادی کے پاس صرف 2فیصد دولت ہے۔ اس دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا کو جن اہم چیلنجز کا سامنا ہے اس میں بڑھتی ہوئی آبادی بھی ایک مسئلہ ہے ،صدی کے آخر تک 12بلین تک پہنچنے کاامکان ہے۔چیئرمین اویس رئوف نے کہا کہ پرائیویٹ و سرکاری یونیورسٹیز عالمی رینکنگ میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔میاں عمران مسعود نے کہا کہ آج کے ایونٹ کا مقصد فلسطین اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ہم یاسر عرفات کی خدمات کبھی نہیں بھول سکتے۔ ریکٹر محمد اشرف نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سٹوڈنٹس ہمارے لیے بہت اہم ہیں انکی تعداد بڑھانے کے لیے یونیورسٹی مسلسل جدو جہد کر رہی ہے۔ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز عمارہ اویس نے کہا کہ یونیورسٹی آف لاہور کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے جہاں انٹرنیشنل کلچر ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں افغانستان ، سری لنکا ، ایران ، ملائیشیا ، انڈونیشیا، افریقہ ، گیمبیا ، جارڈن اور صومالیہ جیسے ممالک سے سٹوڈنٹس نے شرکت کی اور اپنے کلچر و فن کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...