لاہور (خصوصی نامہ نگار، کامرس رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر،کاٹی کے سرپرست،معروف بزنس مین ایس ایم منیر کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بھائیوں ایس ایم نصیر،ایس ایم پرویز، ایس ایم جاوید، ایس ایم فرہاد اور صاحبزادوں ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان منیر اور ایس ایم عمران سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کیا۔ بزنس کمیونٹی کے لیے مثالی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرکاشف انور، سینئر نائب صدر چودھری ظفر محمود اور نائب صدر عدنان خالد بٹ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور نامور صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔