لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس کی شہر میں 12 ٹریفک سیکٹرز میں ڈیجیٹل چلاننگ جاری جبکہ آئندہ چند روز میں شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ڈیجیٹل چلاننگ شروع کردی جائیگی۔چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ ٹریفک سیکٹر کینٹ، مال ون، مال ٹو، لوئر مال، مغلپورہ، گڑھی شاہو، میکلوڈ روڈ ،سیکٹر ریلوے سٹیشن، کوتوالی، مصری شاہ میں ڈیجیٹل چلاننگ جاری ہے۔ 12 سیکٹرز میں میئنول چالان کی بجائے ڈیجیٹل چالان کئے جارہے ہیں۔آئندہ چند روز میں شہر بھر کے تمام سیکٹرز میں ڈیجیٹل چلاننگ شروع کردی جائیگی۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ ڈیجیٹل چلاننگ سے جعلی اور بوگس چالان کی شکایات کا خاتمہ ہوگا،کتنے چلان، کس جگہ اور کس خلاف وزری پر کئے گئے، ڈیٹا محفوظ ہوگا۔ کرپشن کے عنصر کا خاتمہ ہوگا۔
لاہور کے تمام سیکٹرز میں ڈیجیٹل چلاننگ شروع کرنے کا حکم
Dec 01, 2022