پاک فوج میں قیادت کی آئینی تبدیلی تازہ ہوا کاجھونکا ہے،شہزاد حسن ایڈووکیٹ 

لاہور ( نیوز رپورٹر)  انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین اور ممتاز قانون دان میاں شہزاد حسن وٹو ایڈووکیٹ  نے کہا ہے کہ پاک فوج میں قیادت کی آئینی تبدیلی پاکستان کیلئے نیک فال اور ہم وطنوں کیلئے تازہ ہوا کاجھونکا ہے۔  جنرل عاصم منیر اورجنرل ساحر شمشادمرزادونوں شخصیات اپنے اپنے منصب کیلئے موزوں ترین ہیں اوران عہدوں سے انصاف کریں گی۔ مادروطن پاکستان کیلئے افواج پاکستان کادم غنیمت ہے۔عوام پروفیشنل اورانتھک جنرل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ مہارت اوراستقامت کے مداح ہیں۔ حالیہ تبدیلی کے نتیجہ میں پاکستان کا ایک طویل ہیجان کی کیفیت سے باہرنکلناخوش آئند ہے۔اپنے ایک بیان میں میاں شہزاد حسن وٹو ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ دفاع قیادت کی آئینی تبدیلی کے سلسلہ میںسیاسی قیادت کی طرف سے سنجیدگی کامظاہرہ مستحسن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...