لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے پیر سید محمد جلال الدین شاہ اور قاری علی محمد جلالی شہید کی یاد میںہونے والے حافظ الحدیث سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حالات کے دھارے میں بہہ جانا علمائے حق کا کام نہیں۔ عوامی خوشنودی کے حصول کے لیے اسلامی اقدار سے پسپائی سوائے رسوائی کے کچھ نہیں۔ علماء ربانی کا کام عوام کو اپنے پیچھے چلانا ہوتا ہے نہ کہ خود عوام کے پیچھے چلنا ہوتا ہے۔ قرآن و سنت کے علم سے اپنے لیے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے اوروں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔ قرآن و سنت کے علوم سے بے بہرہ افراد کو اگر رہبر بنا لیا جائے تو کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ سیمینار کی صدارت پیر سید محمد عبد اللہ خوارزمی نے کی جبکہ نگران صاحبزادہ محمد طیب جلالی اور مہمان خصوصی علامہ محمد ارشاد احمد جلالی اور علامہ فرمان علی حیدری تھے۔ سیمینار میں ڈاکٹر محمد فیاض فرقانی، ڈاکٹر محمد عدیل جلالی، صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ محمد امجد فاروق کیلانی، علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد ادریس جلالی، علامہ محمد ریاست علی جلالی، پیر محمد شہزاد بغدادی، حافظ محمد اعجاز جلالی، علامہ محمد شفقت جلالی، علامہ محمد اشفاق جلالی، صاحبزادہ عبد القادر جلالی، قاری محمد عاصم جلالی نے خصوصی شرکت کی۔
حالات کے دھارے میں بہہ جانا علماکا کام نہیں، اشرف جلالی
Dec 01, 2022