پیسے کیوں مانگے؟چاٹ فروش کو لاک اپ کرنے والے پولیس اہلکار کو ارٹر گارڈ

Dec 01, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی میں مفت چاٹ نہ دینے پر ٹھیلے والے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے  پولیس اہلکار وں کو گرفتار کر لیا۔گلشن حدید میں ٹھیلے والے نے مفت چاٹ دینے سے انکار کیا تھا جس پر پولیس نے 
ٹھیلے و الے کو اٹھا کرتھانے میں بند کر دیا۔شہریوں نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی شکایت تو ٹھیلے والے کو پولیس نے چھوڑ دیا۔ٹھیلے والے ریاض بھٹو نے بتایاکہ پولیس اہلکار روز آکر مفت چاٹ کھاتے ہیں آج پیسے مانگے تو اہلکاروں نے تشدد کیا اور تھانے میں بند کر دیا، غریب ہوں گھر کا گزارا کروں یا پولیس والوں کومفت چاٹ کھلائوں۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے شہریوں کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کر دیا۔پولیس اہلکاروں نے ٹھیلے والے سے مفت چاٹ کھائی تھی اور پیسے نہ دینے پر اہلکاروں اور ٹھیلے والے میں تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

مزیدخبریں