سیلاب متاثرین میں کمبل اور گرم کپڑوں کی تقسیم


کراچی (نیوز رپورٹر)راغب سوشل ویلفیئر ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے سرد موسم میں پریشان حال سیلاب متاثرین کے مسائل کو کم کرنے کے حوالے سے گرم کپڑوں،کمبل،جوتے چپلیں،چٹائیاں ودیگر ضروریات زند گی کی اشیا سے لدا امدادی سامان کا ٹرک سجاول،گھارو،گجو اور ہالا روڈ سے منسلک گوٹھو کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا گیا،جس امدادی سامان کو کورنگی کراسنگ پر واقع راغب دستر خوان سے روانہ کیا گیا اس موقع پر راغب سوشل ویلفیئر کی چیئر پرسن شبانہ شفیق بانی وصدر رانا محمد شفیق،صدر عام لوگ اتحاد پارٹی رحمت اللہ وزیر،محمد راشد میمن بھی موجود تھے اس موقع پرصدر عام لوگ اتحاد پارٹی رحمت اللہ وزیرنے کہا کہ سرد موسم نے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ہمیں اپنے بھائیوں کااحساس کرنا چاہئے۔ان پر یہ مشکل وقت ہے جلد یہ لوگ اپنے پاں پر کھڑے ہو جائیں مگر اس نازک 
وقت میں ہم جوکچھ بن سکتا ہے ہمیں کرنا چاہئے۔راغب کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے جو امدادی سامان روانہ کیا جارہا ہے اس پر میں ان جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں اوراپنے وطنوں سے اپیل کرتا ہوں ان جیسے لوگوں کا بازو بنے اور جو بھی تعاون ہو سکتا ہے آپ ان سے کریں۔چیئرپرسن شبانہ شفیق نے کہا کہ رب ہماری مدد کررہا ہے ہمارے کام کا دائرہ مزید وسیع ہوتا جارہا ہے جس طرح لوگ ہم سے تعاون کرتے ہیں ان کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے امدادی سامان کو مستحق خاندانوں میں بانی وصدر راغب سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن رانا محمد شفیق نے اپنی نگرانی میں تقسیم کروایا۔

ای پیپر دی نیشن