کشمور (نامہ نگار ) گاؤں علی محمد کھوسو سے 12روز قبل سابقہ ٹاؤن خصوصی افراد میں ٹرائی سائیکل اور ویل چیئر تقسیم

Dec 01, 2022


روہڑی (پ ر) ویلتھ ڈولپمینیٹ پاکستان کے سی ای او ریاض سولنگی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد دو سو سے زائد معذور افراد میں ٹرائی سائیکل اور ویل چیئر تقسیم کی ہیں انہوں نے گزشتہ روز روہڑی کے یو سی لونگ بھٹی کے گاوں اچھیوں قبیون کے رہائشی عامر چھجن کو ٹرائی سائیکل دیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈی او کی جانب سے ہر سال ماہ رمضان میں سحری اور افطاری کے لیئے دستر خوان لگایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ھماری اولین کوشش ہوتی ہے کہ بے سہارا کا سہارا بنے اور بنا کسی فرق کے ھماری آرگنائزیشن لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اور مختلف این جی اوز کی مدد سے ہماری آرگنائزیشن معذور افراد سمیت غریب لوگوں کے لیئے بھلائی کا کام کرتی ہے انہوں مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ہمارے اس کام میں آگے آئیں تاکہ مزید بے سہارا لوگوں کی مدد ہو سکے۔

مزیدخبریں