اسلام آباد(نمائندہ ہ نوائے وقت)موبی لنک مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کے خواتین کی بااختیاری کے فلیگ شپ پروگرام، ویمن انسپریشنل نیٹ ورک نے منعقدہ ویمن ایمپاورمنٹ کانفرنس میں اہم اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ یہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا مشترکہ منصوبہ ہے جس کیلئے جاپان حکومت کی جانب سے پی آرایس / اسٹرائیڈ پروجیکٹ کے تحت تعاون فراہم کیا گیا۔ اس حوالے سے آئی ایل او کے آنے والے جریدے میں عالمی سطح پر خواتین کی بااختیاری سے متعلق کیسز میں ایم ایم بی ایل کے WINپروگرام بہترین کیس اسٹڈی کے طور پر شامل کیا جارہا ہے