پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملکی دفاع کے ہر وقت تیار ہیں، اسداللہ حقانی


اسلام آباد(نا مہ نگار)سلیمان خیل قبائل موومنٹ نے بلوچستان کے علاقے بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیاہے اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیاہے ، مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسداللہ حقانی نے کہا کہ خودکش دھماکہ ملک دشمن قوتوں کی کارروائی ہے ،ایسے واقعات سے ہمیں مزور نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک کے دفاع کے ہر وقت تیار ہیں اور دشمنوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔انہوںنے کہا کہ بھارت سمیت پاکستان کے دشمن ممالک بلوچستان میں امن مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں لیکن بلوچستان کے عوام بیدار ہیں وہ کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے ،انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے  جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اورزخمی پولیس اہل کاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن