اسلام آباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار)اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات مسلم لیگ ن کے دھڑوں میں کھینچا تانی انتخابات سے قبل ہی مسلم لیگ ن یونین کونسل 94گولڑ ہ سے فارغ ہو گئی مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کے آبائی علاقے میں موجود یونین کونسل سے لیگی امیدوار میدان سے بھاگ گیا پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں کسی امیدوارکے کاغذات جمع نہ ہوسکے ،مقامی قائدین کی سخت تنقید معاملے کو مسلم لیگ ن کی ساکھ کیلئے نقصان دہ قراردیدیاواضح رہے کہ مذکورہ یونین کونسل میں مسلم لیگ ن کی ایک اہم سرکردہ شخصیت انجم عقیل خان رہائش پذیر ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی کافی سرگرم ہیںلیکن یہاں سے کسی امیدوار کا میدان میں آنا مقامی پارٹی قائدین نے ناقابل قبول قراردیدیا ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو ایک یونین کونسل سے ہاتھ دھوناپڑ گئے ہیںجسکی وجہ اس یونین کونسل کی ایک اہم سرکردہ شخصیت کا ٹھہرایا جا رہا ہے کہا جا رہا ہے زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدورا کو جان بوجھ کر دستبردارکروایا گیا ہے دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے پارٹی کیلئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے اعلی پارٹی قیادت کیجانب سے اسکا سختی سے نوٹس لینے اور اسکے پیچھے موجود محرکات کیخلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری گولڑہ شریف کی یونین کونسل 94کیلئے امیدواروں کی فہرست میں صرف تحریک انصاف کے امیدوار چیئرمین پیر عثمان علی گیلانی اور وائس چیئرمین نوید شہزاد ہے نام موجود ہے کسی اور امیدوار کا نام موجود نہیں جس کی وجہ سے مذکورہ دونوں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو جائینگے اس ضمن میں نوائے وقت نے انجم عقیل خان سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے کال اٹینڈ نہ کی ۔
لیگی دھڑوں میں کھینچا تانی انتخابات سے قبل یوسی 94گولڑہ سے فارغ
Dec 01, 2022