وفاقی پولیس نے ہوٹل آئی  سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل کردیا


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے ہوٹل آئی سوفٹ وئیر مکمل آپریشنل کردیااس پروجیکٹ سے جرائم کی روک تھام اور سکیورٹی کو موثربنانے میں مدد لی جارہی ہے کیپیٹل پولیس آفیسر سیف سٹی رومیل اکرم نے بتایا کہ ہوٹلز،گیسٹ ہائوسزاور شیلٹررز میں ٹھہرنے والے افراد کی شناخت اور انکے ڈیٹا کے اندراج کیلئے تمام تھانہ جات کو ہو ٹل آئی سافٹ وئیر مہیا کیا گیا ہے ، جو کہ مکمل آپریشنل اور موثر انداز میںکام کر رہا ہے ، گزشتہ48گھنٹوں کے دوران ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے کل 4141افراد کا ڈیٹا درج کیاگیا ہے، جبکہ ابھی تک ہوٹل آئی سوفٹ وئیر کے ذریعے کل ایک لاکھ61ہزار سے افراد کا ڈیٹا درج کیا چکا ہے،جن کے شناختی کارڈز کی سکرونٹی کے بعد 82مشکوک افراد کا ڈیٹا متعلقہ تھانوں میں قانونی کا رروائی کیلئے ارسال بھی کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن