سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر بھینسیں خریدنے کیلئے جانیوالا اور داماد اغواء


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) شاہین آباد کا رہائشی نوید اپنے سسر یونس کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر بھینسیں خریدنے کیلئے صادق آباد چلے گئے جہاں پر اغوا کاروں نے ان سے رقم چھین لی اورکچے کے علاقہ میں لے گئے ، زنجیروں میں جکڑ کر ان پر ڈنڈوں سے بیہمانہ تشدد کرنا شروع کر دیا اوراس تشدد کی ویڈیو بنا کر ورثاء کو بھجوا دی ، اس ویڈیو میں مغوی رہائی  کے عوض اپنے اہلخانہ سے اغواء کاروں کی ڈیمانڈ دوکروڑ روپے دینے کی اپیل کرتے رہے ، اس حوالے سے ورثاء نے بتایا کہ انہوں نے تھانہ دھلے میں یونس اور نوید کی چار نومبر کو گمشدگی کی رپٹ درج کروا دی تھی ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ مزدور لوگ ہیں وہ اتنی زیادہ رقم کا بندو بست نہیں کر سکتے ،انہوں نے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے پرزور اپیل کی ہے کہ انکے مغوی افراد کی بازیابی کیلئے کچھ کیا جائے دوسری جانب اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ساجد سوہل کا کہنا ہے کہ دونوں کی بازیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن