گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی سٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے55 ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سٹی پیپلز سیکرٹریٹ میں ہوئی،صدر پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی خالد حسین باجوہ نے تقریب کی صدارت کی اس مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی صدر اوور سیز پیپلز پارٹی چوہدری ندیم اصغر کائرہ تھے، نائب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار، نائب صدر سنٹرل پنجاب رانا عرفان، ایڈیشنل جنرل سنٹرل پنجاب عثمان سیلم ملک، سابقہ ایم پی اے میاں سعود حسن ڈار نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہم سب عہدے دار کارکن اور جیالے عہد کرتے ہیں کہ مرتے دم تک قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے فلسفے اور فکر پر کاربند رہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد کا علم بلند رکھیں گے ،تقریب میں آنے والے عہدیداروں کارکنوں اور جیالوں سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لائیو خطاب کیاصدر پیپلز پارٹی سٹی میاں ودود حسن ڈار ، چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک، ناہب صدر رانا عرفان اور ضلع کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے بھی خطاب کیا۔
مرتے دم تک قائد عوام بھٹو کے نظریے فلسفے اور فکر پر کاربند رہیں:مقررین
Dec 01, 2022