شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ان قائدین اورکارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی و فروغ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری ملک بنا کر دم لیں گے، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد جمہوری اقدار کے فروغ سے عبارت ہے۔