پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق سفارشات تیارکرلیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں اسمبلیاں 20 دسمبر تک تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اجلاس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید ، حماد اظہر، اعجازچوہدری اور دیگرارکان شریک ہوئے ۔جہاں بیشتر نے 20دسمبرتک اسمبلیاں تحلیل کرنےکی سفارش کی وہیں کچھ ارکان ایسے بھی تھے جنہوں نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنےکامشورہ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ارکان کی جانب سے کچھ تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاسی کارڈزکھیلتے ہوئے ٹائمنگ کومدنظررکھاجائے۔ارکان کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل ایسے وقت کی جائے جب وفاق اور دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھانا ممکن ہو۔ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں جبکہ اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔پارلیمانی بورڈزکےاجلاسوں کےبعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے
پی ٹی آئی نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق سفارشات تیارکرلیں
تاریخ کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے
Dec 01, 2022 | 13:23