آزاد خود مختارفلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلہ کا مستقل حل ہے:سعید احمد عنایت اللہ 

Dec 01, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موو¿منٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ان کی رہاش گاہ پر مرکزی ورلڈ نائب امیر مولانا عبدالرو¿ف مکی اور انٹرنیشنل ختم نبوت پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا زاہد محمود قاسمی نے تفصیلی ملاقات کی جس میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، جماعتی امور،ملک کی دینی و مذہبی صورتحال، غزہ فلسطین کی تازہ ترین صورت حال،عالمی حالات، ملک بھر میں منعقد ہونےوالی کامیاب ختم نبوت کانفرنسوں کا انعقاد اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ اس موقعہ پر مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ ختم نبوت کانفرنسوں، سیمینار اور دیگر ختم نبوت پروگراموں کے کامیاب انعقاد سے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت اجاگر ہوئی۔ فتنہ قادیانیت مزیدبے نقاب اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت میں مدد ملی ۔

مزیدخبریں