لاہور(نیوز رپورٹر )گورنر پنجاب سے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں ڈی ڈی جی پی سکیورٹی ٹین یونگ شینگ کی قیادت میں چائینیز جیانگ سو پولیس کے وفد نے ملاقا ت کی۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان اور چائنہ باہمی اعتماد محبت اور بے مثال دوستی کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ یہ مضبوط دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو چائنئز صدر شی جن پنگ کا انقلابی منصوبہ ہے۔ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چائنہ بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔