عوامی مسائل کا حل صاف ، شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے: چوہدری سرور

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن سمیت ملک کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ ملک میں الیکشن کی سخت ضرورت ہے۔ عوامی مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات سے ممکن ہے۔اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتا ہے جس سے یقینی طور پر ملکی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگے گا جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجینئر عادل خلیق اور نجینئر حارث ڈار بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن