کمشنر کی زیرصدارت اجلاس،غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف ایکشن کا حکم

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت ایل ڈی اے پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیش کردہ کیسز کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ نے اپنے اپنے زون کے کیسز پیش کیے۔ اجلاس میں سکول، انڈور سپورٹس، بحالی سنٹر، تفریحی پارک سمیت دیگر کیسز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ٹیپا اور ٹاو¿ن پلاننگ ونگ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر پارکنگ کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ دریں اثناءمحمد علی رندھاوا نے علی الصبح شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے بیدیاں انڈرپاس، شاہدرہ چوک، اکبر چوک اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...