کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کی وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کے مطابق ایران سے 2 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئے۔ وزارت نے اپنے پیج پر لکھا کہ کل ایران سے 1,764 افغان مہاجرین رضاکارانہ اور زبردستی اسلام قلعہ پورٹ کے ذریعے وطن واپس آئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ان میں سے 273 افراد کو بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کو امداد لینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اس پورٹ کے ذریعے تقریباً 2 ہزار افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا گیا تھا۔
ایران سے 2 ہزار افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیج دیا گیا
Dec 01, 2023