جسٹس مظاہر نے جوڈیشل کونسل کا دوسرا شوکاز بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

Dec 01, 2023

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا دوسرا شوکاز نوٹس بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں 24 نومبر کا شوکاز نوٹس کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دوسرا شوکاز نوٹس میرے خلاف کارروائی میں نقائص دور کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اپنے ابتدائی جواب میں کارروائی کے نقائص اجاگر کیے تھے۔ درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ا±ن کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم عدلیہ پر حملہ ہے۔ ا±ن کے ٹیکس ریٹرن کی تفصیل کسی کو دی نہیں جا سکتی۔ غیر قانونی طور پر حاصل ریکارڈ قابل قبول شہادت نہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی آرٹیکل دوسونو پانچ کے تحت مِس کنڈکٹ نہیں۔ درخواست کے متن کے مطابق آڈیو لیکس کی سند جانچے بغیر انہیں کارروائی کی بنیاد نہیں بنایا جا سکتا۔ بیٹوں کی پراپرٹی پر کارروائی کونسل کا اختیار نہیں کیونکہ وہ بطور وکیل اپنے آزاد ذرائع آمدن رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں