اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یکم دسمبر سے ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 45 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت تین ہزار سات روپے 35 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ فی کلو ایل پی جی تین روپے 82 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے۔ یکم دسمبر سے ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت 254 روپے 86 پیسے ہو گی۔