غزہ: 16 اسرائیلی، 30 فلسطینی رہا، جنگ بندی میں ایک دن کی توسیع

Dec 01, 2023

تل ابیب +جنیوا+(اے پی پی+این این آئی+نوائے وقت رپورٹ)اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے مطابق مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے، طے شدہ فریم ورک کے تحت آپریشنل وقفہ بھی جاری رہے گا۔معاہدے کے تحت اسرائیل 16یرغمالی حماس نے رہا کر دئےے، بدلے میں اسرائیل کی جانب سے 30فلسطینی قیدی رہا کئے گئے۔اسرائیل کے قیدی ہنستے مسکراتے اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرکے رخصت ہوئے۔ایسے مناظر پہلی دفعہ دیکھے جب قیدی ایسے عقیدت و محبت کا اظہار کررہے ہیں ۔ غزہ میں6روزہ جنگ بندی کا وقت گزشتہ روز ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امداد کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔ ڈبلیو ایچ او نے غزہ میں مفلوج نظام صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن ہے ۔ حماس نے تمام اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔سابق فلسطینی وزیر صحت نے بتایا کہ حماس نے واضح کردیا کہ فوجیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو پہلے اپنے ٹینکوں اور عسکری ساز و سامان سمیت غزہ سے واپس لوٹنا ہوگا۔ اگر اسرائیل اپنے فوجیوں کی رہائی چاہتا ہے تو اسے پہلے غزہ پر اپنی جارحیت بند کرکے غزہ محاصرہ ختم کرنا ہوگا اور پھر تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا جس کے بدلے میں حماس 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو رہا کرے گا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری نے اعلان کیا ہے کہ ان کی افواج نے غزہ کی پٹی میں تین فلسطینی جنگجوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر ہلاک کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ہم امن کے سفیر ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ امن کی خواہش دوسری جانب ہونی چاہیے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطاب میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے اور اسے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم قیام امن کیلئے اقوام متحدہ سے بین الاقوامی امن کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے عارضی جنگ بند ی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت مستقل قیام امن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔سعودی عرب نے فلسطین کی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کونسل سے اجازت لینے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی رہبر اعلی علی خامنہ ای نے ایک اہم بیان دے دیاہے اور کہا ہے کہ جو بھی ایران پر صہیونیوں کو سمندر میں پھینکنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتا ہے وہ جھوٹا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کے بعد پیغام میں کہا ہے کہ میں نے حماس کے خاتمے کی قسم کھا رکھی ہے۔ ہمارا مقصد حماس کا خاتمہ ہے۔ کوئی چیز یا شخص ہمیں اپنے مقصد کو پورا کرنے سے نہیں روک سکتا۔ ہمارے بنیادی مقاصد تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں جنوبی غزہ جانے والے فلسطینی شہریوں کے تحفظ پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی رام اللہ میں ملاقات کی۔ انٹونی بلنکن کی رام اللہ آمد پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔ دوسری طرف اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں مزید امداد کی اجازت دینا ہوگی۔ عالمی برادری غزہ میں مزید امداد کیلئے اسرائیل پر دبا¶ بڑھائے۔

مزیدخبریں