اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی۔ افسوس سیاسی انتقام، جھوٹے مقدمات میں قوم کا قیمتی وقت اور ترقی کا موقع ضائع کیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کی بریت کے فیصلے نے اس حقیقت پر مہر لگا دی ہے انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم پاکستان بنیں گے۔