نامراد تبدیلی ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے چھوڑ گئی: مریم نواز

لاہور (نیوزرپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) مریم نواز نے کہا ہے کہ 190 ملین پاو¿نڈ لوٹنے والوں نے خیبر پی کے اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کر لئے۔ مریم نواز سے خیبرپی کے کے یوتھ کوآرڈینیٹرز نے ملاقات کی جس میں یونین کونسل کی سطح تک یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقرری کے امور پر مشاورت ہوئی۔ خیبرپی کے میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کو خیبرپی کے کو مسلم لیگ (ن) کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ دس سال میں خیبرپی کے کو کنگال صوبہ بنا دیا گیا۔ دس سال میں بی آر ٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر کے پی کے میں بدترین کرپشن اور لوٹ ماری جاری رہی۔ دس سال میں ساڑھے تین سو ڈیم تو نہ بن سکے البتہ قوم کو قدم قدم پر ڈیم فول بنایا گیا۔ دس سال میں کے پی کے میں ایک ہسپتال، ایک کالج، ایک یونیورسٹی نہ بن سکی۔ گزشتہ دور حکومت میں یہ تبدیلی آئی کہ خیبرپی کے صوبے کے پاس تنخواہیں اور پنشن دینے کے پیسے نہ رہے۔ پورے پاکستان میں سب سے پہلے خیبرپی کے کو صحت کارڈ نوازشریف نے دیا تھا۔ خیبر پی کے کے غیرت مند اور وفا شعار عوام کو ریاست سے ٹکرانے کی سازش کی گئی۔ 190 ملین پاو¿نڈ لوٹنے والوں نے کے پی کے اور پاکستان کے وسائل ہڑپ کرلئے۔ خیبرپی کے کی دس سال کی محرومیاں دور کریں گے۔ نامراد تبدیلی پاکستان اور خیبر پی کے کو ڈیفالٹ کے کنارے چھوڑ گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...