سپریم کورٹ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ یقینی بنائے ‘ تحریک انصاف کا خط

Dec 01, 2023

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے سپریم کورٹ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے بنیادی حقوق کا نفاذ یقینی بنائے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خط میںدستاویزی شواہد بھی منسلک کئے ہیں خط میںکہا دستورِ پاکستان کے آرٹیکل 184(3) کے تحت سپریم کورٹ کو شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کے نفاذ کا نہایت اہم اختیار حاصل ہے شہریوں کوشخصی آزادی اور آزادی اظہار رائے کے آئینی حقوق سے محروم کرنے پر سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184(3) کے تحت فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہے خط میںکہا جعلی مقدمات کے اندراج اور گرفتاریوں کے اختیارات کو سیاسی انجینئرنگ کے آلہ کار کے طور پر کھلے عام استعمال کیا جا رہا ہے جھوٹے مقدمات کے اندراج سے لے کر غیر قانونی قید میں رکھنے تک مختلف قسم کے حربوں سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تحریک انصاف قائدین و کارکنان کو عدالتوں سے ضمانت پر رہائی ملنے کے باوجود فوری طور پر کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے خط میں لکھا نگران وفاقی و صوبائی حکومتوں اور الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کیلئے مساوی ماحول فراہم کیا جائے وفاقی حکومت اور پیمرا کو ہدایت دی جائے کہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں کی بلا امتیاز میڈیا کوریج کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں