ڈیفنس کار حادثہ، مرکزی ملزم کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ 

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت میں ملوث ملزم افنان شفقت کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹیکل ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ تفصلات کے مطابق افنان شفقت کے دونوں ٹیسٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے کرائے گئے۔ افنان شفقت کے سروسز ہسپتال میں ہونے والے اوسیفکیشن ٹیسٹ کی رپورٹ پولیس کو تاحال موصول نہیں ہوئی۔ افنان کا اوسیفکیشن ٹیسٹ عمر کے تعین کےلئے کرایا گیا تھا۔ پولیس افنان کے ٹیسٹوں کی رپورٹ ملنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھائے گی۔ کار سوار افنان شفقت کے دوست علی عبداللہ اور سعد تاحال گرفتار نہیں ہو سکے جبکہ پولیس نے افنان شفقت کے زیر حراست دوست ابراہیم کی گرفتاری التواءمیں رکھی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن