راز فاش ہونے پر خاتون نے آشنا سے مل کر بھتیجے کو قتل کر کے نعش جلادی 

فیروز والہ( نامہ نگار)تھانہ صدرمریدکے کے علاقہ رتہ بڑھ سے بچے کی جلی نعش ملی۔ مقتول کو قتل کر کے نعش کو جلا دیا گیا مقتول کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی ‘مقتول کو ملزمان نے تھانہ واہنڈو سے اغوا کیا تھا۔ مریدکے قریب لا کر قتل کیا گیا‘ بعد میں پرالی کے ڈھیر میں نعش رکھ کر آگ لگا دی۔ مقتول کی شناخت کپڑوں سے ملنے والی چابیوں سے ہوئی ۔پولیس نے ملزمہ عائشہ کو حراست میں لے کر تحقیقات کی تو اس نے سلیمان کے قتل اور پھر نعش ٹھکانے لگانے کا اعتراف کر لیا ۔

ای پیپر دی نیشن