فیصل آباد سرگودھا پیر محل وزیر آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) نواحی علاقہ میں اوباش نوجوان شادی کا جھانسہ دے کر خاتون کو چھ سال تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ ملزم نے خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات بھی ہتھیا لیے جبکہ شکایت کرنے پر ملزم کے گھر والوں نے متاثرہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ سٹی سمندری پولیس رپورٹ کے مطابق 471 گ ب کی رہائشی متاثرہ خاتون (ر) نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ طلاق یافتہ خاتون ہے اور اس کے 471 گ ب کے رہائشی فیصل سے دیرینہ تعلقات تھے۔ ملزم فیصل مجھ سے شادی کرنے کا جھانسہ دے کر چھ سال تک زیادتی کرتا رہا جبکہ اس دوران ملزم نے مجھ سے نو لاکھ سے زائد رقم اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات بھی ہتھیا لیے۔ سٹی سمندری پولیس نے باپ بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پیر محل سے نامہ نگار کے مطابق اوباش گینگ نے شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کی۔ کمالیہ کی رہائشی خاتون س نے الزام عائد کیا ہے اوباش گینگ کے سرغنہ یاسین نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھے کار میں اغوا کرکے نامعلوم مقام پر قید کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیر آباد سے نامہ نگار کے مطابق تیرہ سالہ طالب علم سے استاد نے زیادتی کر ڈالی۔ تلواڑہ سوہدہ کے رہائشی عبدالسلام کا تیرہ سالہ بیٹا عمیر ونجووالی میں واقع مدرسہ کا طالب علم ہے۔ گزشتہ رورز عبدالسلام اپنے بیٹے سے ملنے گیا تو اس کو تلاش کر رہا تھا کہ ملحقہ مدرسہ کی چھت سے بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔ وہاں پہنچا تو مدرسہ استاد احمد رضا عمیر سے زیادتی کر رہا تھا۔ عمیر نے بتایا کہ اس سے قبل بھی میرے ساتھ زیادتی کر چکا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سرگودھا سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سرگودھا میں گھر میں گھس کر بیس سالہ نوجوان نے نو سالہ معصوم کزن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور فرار ہو گیا۔ جس کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرکے انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی۔ چک 190 شمالی عباس پور میں عدنان شاویز نے رشتہ دار سلیمان کے گھر داخل ہوکر کزن (آ) کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جس میں متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ جھال چکیاں نے مقدمہ درج کرلیا اور نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔