لاکھوں کے ڈاکے چوریاں، کئی راہگیر فیملیوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار 

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوو¿ں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے گرین ٹاو¿ن کے علاقے میں آصف اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، کوٹ لکھپت کے علاقے میں فرید سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، ہنجروال کے علاقے میں صبور سے 3 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر کے علاقے میں رضوان سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی کے علاقے میں نوید سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقے میں عطاءسے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، راوی روڈ کے علاقے میں جمیل سے ایک لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں ارشد سے ایک لاکھ نقدی اور موبائل فون، برکی کے علاقے میں حفیظ سے66ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاو¿ن میں عمران سے 31 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں اشفاق سے 17 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے نصیرآباد، راوی روڈ اور ساندہ کے علاقوں میں سے 3 کاریں، اچھرہ کے علاقے میں سے رکشہ جبکہ مانگا منڈی، اقبال ٹاو¿ن، مزنگ، لوئر مال، شیراکوٹ، فیکٹری ایریا اور سندر کے علاقوں میں سے 7موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...