ہنجروال میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، امام مسجد قتل 

لاہور (نامہ نگار) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے امام مسجد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں مسجد کے امام اور مدرسے کے قاری حافظ نعمان کار پر سوار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گولیاں مار دیں۔ جس کے نتیجے میں حافظ نعمان موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نےٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی مزاحمت سمیت دیگر پہلوو¿ں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول کا کسی سے لین دین سمیت کسی قسم کاکوئی جھگڑا نہیں تھا، مقتول گھر سے اپنی خریدی ہوئی اراضی دیکھنے شادیوال گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...