نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے 80 فیصد لوگوں کو جبری بے دخل کیا جا چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ شیلٹرز میں 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی ہیں۔ عالمی ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ یقینی ہو اور اقوام متحدہ شیلٹرز پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امدادی آپریشن کے لیے ایندھن کی فراہمی ناکافی ہے اور غزہ میں امداد کی فراہمی 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کیلئے انتہائی کم ہے۔
غزہ کے 80 فیصد لوگوں کو جبری بے دخل کیا جا چکا ہے، اقوام متحدہ
Dec 01, 2023