قازقستان: ہاسٹل کی 3 منزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، 13 افراد جاں بحق

Dec 01, 2023

الماتے (آئی این پی) قازقستان کے سب سے بڑے شہر الماتے کے ایک ہاسٹل کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 13افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ہیں،روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے وقت ہاسٹل میں 72افراد موجود تھے جن میں سے 59افراد جان بچا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، ابتدائی معلومات کے مطابق فائر فائٹرز کو عمارت سے 13لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،رپورٹ میں الماتے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ 30نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:33بجے اڈی شریپوف سٹریٹ میں واقع ہاسٹل میں آگ لگ جانے کی اطلاع ملی جس نے سات منٹ میں موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پا لیا،واضح رہے کہ الماتے 1979تک قازقستان کا دارالحکومت رہا اور اس وقت ایک بڑا تجارتی اور کاروباری مرکز ہے۔

مزیدخبریں