اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ کے لیے نامزد امیدوار گوہر علی کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے رہا ہے اور وہ 2008 کے انتخابات پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑ چکے ہیں، ریکارڈ کے مطابق انہوں نے دیر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، گوہر علی نے انتخابات میں 18 ہزار سے کچھ زائد ووٹ لیے تھے جبکہ ان کے حلقے سے اے این پی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جنہوں نے 21 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی، گوہر علی کے بھائی جوہر علی پاکستان پیپلز پارٹی دیر کی تنظیم کے عہدے دار بھی رہ چکے ہیں۔