چینی کمپنی کی پاکستان کے رینیوایبل انرجی سکیٹر میں بھاری سرمایہ کاری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چینی کمپنی سی این این پی انرجی لمیٹڈ نے اپنی ماتحت کمپنی سی آر ای انٹرنیشنل کے زریعے پاکستان کے رینیوایبل انرجی (متبادل توانائی) سکیٹر میں بھاری سرمایہ کاری کر دی ہے۔کمپٹیشن کَمِشن آف پاکستان (سی سی پی) نے چینی کمپنی سی آر ای انٹرنیشنل کو موریشس کی س±پر سکسیس انوسٹمنٹ لمیٹڈ (ایس ایس آئی ایل) کے حصول کی اجازت دے دی ہے ۔ سی آر ای ہانگ کانگ میں قائم ہے اور چینی کمپنی سی این این پی رِچ انَرجی کی ماتحت کمپنی ہے۔س±پر سکسیس انوسٹمنٹ لمیٹڈ (ایس ایس آئی ایل) ایک پاکستانی کمپنی ی±وای پی وِنڈ پاورکے سو فیصد شئیرز کی مالک ہے۔ ی±وای پی وِنڈ پاور ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو پاکستان میں 99 ایم ڈبلیوہوا سے چلنے والی بجلی کی پیداوارکا سسٹم چلا رہی ہے ۔ سی آر ای نے ایس ایس آئی ایل کا حصول کر لیا ہے ،اِس طرح سے ا±س نے بالواسطہ طور پر ی±وای پی وِنڈ پاور پلانٹ کا حصول بھی کر لیا ہے۔سی سی پی نے مرجر دستاویزات کا م±فصل جائزہ لیا اور م±تعلقہ مارکیٹ میں حصول کرنے والی پارٹی کی بالادست پوزیشن نہ ہو جانے کا یقین ہو جانے کے بعد اِس مرجر کی منظوری دی۔یہ ٹرانزیکشن پاکستان کے رینیوایبل انرجی سکیٹر میں غیر م±لکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دِلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔ اور یہ ٹرانزیکشن بالواسطہ طور پر م±لک کی توانائی جیسے اہم سیکٹر میں غیر م±لکی سرمایہ کاری کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ رینیوایبل انرجی سکیٹر میں باہمی تعاون کے ساتھ پیشرفت کے امکا ن کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...