بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری حسن ابدال سے واپس روانہ 

حسن ابدال شکر گڑھ (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتری مذہبی تقریبات میں شرکت کے بعد گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال سے واپس روانہ ہو گئے۔ تین روزہ قیام کے دوران مذہبی رسومات کی ادائیگی کی گئی۔ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبا ت میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے یاتری گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں تین روز قیام کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ ان کے قیام کے دوران سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے جن کی نگرانی ڈی پی او اٹک خود کر رہے تھے۔ روانگی سے قبل رسم بھوگ ادا کی گئی علاوہ ازیں کرتار پور میں بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر سے سولہ ہزار یاتری دربار پہنچ گئے۔ براستہ واہگہ بارڈر آئے 2452 سکھ یاتری بھی لاہور سے کرتار پور پہنچ گئے۔ براستہ واہگہ بارڈر پاکستان آنے والے یاتری دو روز کرتارپور میں قیام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...